ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ ایک روپے کی کمی

لاہور(پاک ترک نیوز) مسلسل بڑھنے والی امریکی ڈالر کی قدر میں کمی آ گئی، اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک روپیہ کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 179 روپے 30 پیسے ہو گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 73 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور قیمت 178 روپے 24 پیسے سے کم ہو کر 177 روپے 51 پیسے ہو گئی ہے۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 156.09 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 44416.20 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا اور پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.35 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 12 کروڑ 12 لاکھ 76 ہزار 957 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More