ڈالر کی قیمت میں کمی کا تسلسل جاری

لاہور(پاک ترک نیوز) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کا تسلسل جاری ہے۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی بدترین مندی دیکھی گئی ہے ۔انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 47پیسے کم ہو کر 174روپے 30 پیسے ہو گئی ۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 796.48 پوائنٹس کی بدترین مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 44948.52 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.74 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 11 کروڑ 5 لاکھ 50 ہزار 851 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو ایک مرتبہ پھر اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 47 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور قیمت 175 روپے 24 پیسے سے گر کر 174 روپے 77 پیسے ہو گئی تھی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More