ڈالر کی پرواز جاری ،قیمت 186.36روپے ہو گئی

کراچی (پاک ترک نیوز) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی پرواز جاری ہے ۔ انٹر بینک میں ڈالر 1.93روپے اضافے سے 186.36روپے کا ہو گیا ۔
ڈالر کی قیمت میں گزشتہ تین روز کے دوران 4.78روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔ تین روز قبل انٹر بینک میںڈالر کی قیمت 181.58روپے تھی جو اب بڑھ کر 186.36روپے ہو گئی ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاسی افق پر غیر یقینی کی صورتحال اگرچہ کافی حد تک بہتر ہوچکی ہے لیکن معاشی استحکام کے لیے مطلوبہ اقدامات اور وسائل کی ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات جاری رکھنے کے لیے دوبارہ پلان ترتیب دینا ہوگا۔
آئی ایم ایف قرض پروگرام کو جاری رکھنے کے لیے پیٹرول کی قیمتوں اور پاور ٹیرف میں اضافے اور عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان سے درآمدی بل کا حجم ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے خطرات کے سبب بدھ کو تیسرے روز بھی ڈالر کی پرواز جاری ہے۔
گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ یکے بعد دیگرے 184, 185 اور 186 روپے سے بھی زائد ہوگیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More