کراچی (پاک ترک نیوز) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اڑان جاری ہے ۔ انٹر بینک میں ڈالر 195روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔
انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 2 پیسے مہنگا ہو کر 195 روپے 20 پیسے کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ موجودہ حکومت کے آنے کےبعد ڈالر کی قیمت میں اب تک 12 روپے 9 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ جبکہ ڈیڑھ ماہ میں قرضوں کا بوجھ 14سو ارب روپے بڑھ گیا ہے۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 47 پیسے مہنگا ہو کر 194 روپے کا ہوگیا تھا۔