ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہو گی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہو گی۔قومی اسمبلی کا اجلاس پینل آف چیئر ایاز صادق کی زیر صدارت ہو گا جس میں ڈپٹی سپیکر کیخلاف تحریک اعتماد پر ووٹنگ ہو گی ۔
قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد متحدہ اپوزیشن نے جمع کروائی تھی۔

قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں اسد قیصرکے استعفے کے بعد نئے سپیکر کا انتخاب بھی شامل ہے۔ پیپلز پارٹی کے راجا پرویز اشرف بلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہوچکے ہیں۔وہ آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق راجا پرویز اشرف کے اسپیکرمنتخب ہونے کا نوٹیفیکیشن آج جاری کیا جائے گا۔ اجلاس کی صدارت کے لئے ایاز صادق سے درخواست کی گئی ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More