ڈھاکہ(پاک ترک نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کیخلاف بیٹنگ جاری ہے ۔پاکستان نے پہلے سیشن میں دو وکٹوں کے نقصان پر 78بنا لئے ہیں ۔
ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ سٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاہینوں کی میزبان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ قومی اوپنرز نے 59 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔ عبداللہ شفیق 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عابد علی 39 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار دکھائی دے رہی ہے، پہلا ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے، کوشش ہو گی کہ اسکور بورڈ پر اچھا ٹوٹل سجایا جائے۔بنگلا دیشی ٹیم میں آل راؤنڈر شکیب الحسن کی واپسی ہوئی ہے اور میزبان ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔
خیال رہے پاکستان کو بنگلادیش کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔