کئی روز اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

کراچی (پاک ترک نیوز) کئی رو اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 15پیسے کمی دیکھی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی ڈالر 15پیسے سسٹا ہو کر 224روپے 25پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے ۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 100 انڈیکس میں 132 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار 690 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More