کابل (پاک ترک نیوز) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسجد کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی ۔ دھماکے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔
افغان میڈیا کے مطابق کابل میں مسجد وزیر محمد اکبر خان کے قریب دھماکہ ہوا ہے ۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب نمازی مسجد سے باہر آرہے تھے۔
حکام دھماکے کی نوعیت کا تعین کر رہے ہیں ۔دھماکے میں ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔