کاراباخ محاذآرائی میں پاکستانی حمایت پر مشکور ہیں ، صدر الہام علی یوف

باکو (پاک ترک نیوز )آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف نے اے ڈی اے یونیورسٹی میں ‘جنوبی قفقاز کے لئے نیا وژن: تنازعات کے بعد ترقی اور تعاون’ کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔
جنگ کے دوران پاکستان کی مسلسل حمایت پر میں ان کا مشکور ہوں۔میں جنگ کے دوران مستقل تعاون پر پاکستانی عوام سے اظہار تشکر کرنا چاہتا ہوں ۔ پاکستان ان ممالک میں شامل تھا جنہوں نے نگورنوکاراباخ میں محاذ آرائی کے پہلے دن سے آذربائیجان کی کھلے عام حمایت کی اور آخری دن تک پاکستان ساتھ کھڑا رہا ۔
آذربائیجان کے صدرالہام علی یوف نے کہا ہم اپنی علاقائی سالمیت سے متعلق امور کے لیے پاکستانی حکومت اور پاکستانی عوام کے بہت مشکور ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ ہمارے بہت سارے شرکاء کو معلوم نہ ہو لیکن پاکستان ان بہت کم ممالک میں سے ایک ہے جس نے جارحیت اور نگورنو کاراباخ پر قبضے کی وجہ سے آرمینیا کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار نہیں کیے۔ پاکستان جیسے بہت کم ممالک ہیں ، لہذا ہم اس کے لئے ہمیشہ مشکوررہیں گے ، یہ ہمارے بھائی چارے کی اصل علامت ہے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف نے اپنے خطاب میں کہا ، اور شاید آپ جانتے ہو کہ جنگ کے دوران ہمارے شہروں میں ترکی اور پاکستان کے بہت سے جھنڈے لگے ہیں ۔ اس کے ذریعے ہم دنیا کو یہ بتارہے ہیں کہ کون ہماری مدد کر رہا ہے اور یہ آذری عوام کے دلوں سے آرہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More