کرائسٹ چرچ ٹیسٹ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف تین وکٹوں پر 286 رنز بنا لیے

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر 3وکٹ پر 286 رنز بنا لیے، نمبر ون بیٹسمین کین ولیمسن 112 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز میزبان کیویز کو 52 رنز کے مجموعے پر پہلی اور پھر دوسری وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا، ٹام لیتھم 33 رنز بنا کر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔
سولہ رنز پر کھیلتے ٹام بلنڈل کو فہیم اشرف نے چلتا کیا، نیوزی لینڈ کی 71 رنز پر تیسری وکٹ گری، تجربہ کار بیٹسمین روس ٹیلر بارہ رنز پر محمد عباس کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، اس کے بعد کپتان کین ولیمسن نے آ کر محاذ سنبھالا، ٹیسٹ کیرئر کی چوبیسویں سنچری مکمل کی۔
کھیل کے اختتام پر ٹوٹل تین وکٹ پر دو سو چھیاسی رنز تک پہنچ گیا، ولیمسن 112 اور ہنری نکولس 89 رنز کے ساتھ تیسرے روز اِن ایکشن ہوں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More