کراچی : ایک ہی گھر کے 11 افراد اومی کرون کا شکار

کراچی (پاک ترک نیوز) کراچی کے ضلع شرقی میں ایک ہی گھر کے 11افراد کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کا شکار ہوگئے ۔ متاثرہ افراد کچھ روز قبل لاہور سے کراچی پہنچے تھے ۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق متاثرین میں 8 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں جن کی عمریں 26 سے 77 سال کے درمیان ہیں ۔ محکمہ صحت کے مطابق شہر قائد میں اومی کرون کے 44 کیسز سامنے آچکے ہیں ۔
محکمہ صحت کے مطابق 11 افراد میں تصدیق کے بعد دیگر اہل خانہ اور رابطہ میں آنے والوں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جبکہ متعلقہ افراد کو گھر میں ہی قرطینہ کردیا گیا ہے ۔
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اومی کورون کے32 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں ۔ ملک بھر میں اومی کورون کے اب تک 79 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔قومی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں اومی کرون کا پہلا کیس 13 دسمبر کو کراچی میں رپورٹ ہوا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More