کراچی ٹیسٹ ، پاکستان کے117رنز پر 3کھلاڑی آئوٹ

کراچی (پاکستان ترک نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں کھانے کے وقفے تک 3وکٹوں کے نقصان پر 117رنز بنا لئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم نے کھانے کے وقفے تک تین وکٹوں کے نقصان پر 117رنز بنائے ہیں ۔کپتان بابر اعظم 30رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔
آخری آئوٹ ہونیوالے بلے باز اظہر علی تھے جو اپنا آخری ٹیسٹ کھیل رہے ہیں انہوں نے 45رنز بنائے ۔اس سے قبل عبداللہ شفیق 8جبکہ شان مسعود 30رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی جانب سے روبنسن ،لیچ اور مارک ووڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
یاد رہے کہ مہمان ٹیم انگلینڈ نے سیریز پہلے ہی دو صفر سے سیریز اپنے نام کرلی ہے جبکہ شاہینوں کو کلین سوئپ سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More