کراچی ٹیسٹ : پہلے روزکے اختتام پر آسٹریلیا کے 3وکٹوں پر 251رنز

کراچی (پاک ترک نیوز) کراچی میں جاری تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے دن کے اختتام پر 3وکٹوں ک نقصان پر 251رنز بنا لئے۔عثمان خواجہ 127جبکہ نتھن لیون بغیر کوئی رنز بنائے کریز پر موجود ہیں۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔پہلے دن کے اختتام پر 3وکٹوں کے نقصان 251رنز بنائے ہیں ۔ عثمان خواجہ 127رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔ سٹیو سمتھ 72،وارنر 36اور لبھوشن صفر پر آئوٹ ہوئے ۔
پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور حسن علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More