کرونا ویکسین لگوانے والی آسٹریلوی خاتون کروڑ پتی بن گئی

ملبورن (پاک ترک نیوز) آسٹریلیا میں کرونا ویکسین لگوانے والی خاتون کی قسمت کھل گئی ۔ 25 سالہ جونے ژو نے 30 لاکھ آسٹریلوی باشندوں میں ویکسین لاٹری جیت لی ۔ جس کی مالیت دس لاکھ آسٹریلوی ڈالر ہے ۔
سڈنی سے تعلق رکھنے والی جونے ژو کے مطابق وہ لاٹری کے منتظمین کی پہلی کال نہیں لے پائی تھی کیونکہ وہ کام پر تھی لیکن پھر جب کال بیک کی تو اسے پتہ چلا کہ ایک ملین ڈالر جیت لیے ہیں۔ ژو نے بتایا کہ وہ انعام کی کچھ رقم سے اپنے خاندان کے لیے تحائف خریدے گی انہیں ملنے جائے گی اور باقی کی رقم اپنے مستقبل کے لیے استعمال میں لائے گی ۔
ویکسین لاٹری کے لیے رقم آسٹریلوی مخیر حضرات اور کمپنیوں کے ایک گروپ نے دی ہے جسے ملین ڈالر ویکس الائنس کہا جاتا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ آسٹریلوی باشندوں کو کرونا ویکسین لگائی جاسکے ۔
ملین ڈالر ویکس الائنس مہم کو آسٹریلیا میں 16 سال سے زیادہ عمر کے 80فیصد افراد کو مکمل ویکسین لگانے میں مدد کرنے کا سہرا دیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More