ریاض (پاک ترک نیوز)سعودی عرب میں افریقہ سے آنے والے ایک مسافر میں کووڈ۔19کےاومیکرون ویرینٹ کی تشخیص ہوئی ہے ۔سعودی وزارت صحت کے بدھ کے روز جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ نئے کرونا ویرینٹ کے حامل شخص اور اس سے رابطے میں رہنے والے تمام افراد کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے ۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے دنیا بھر کے مختلف ممالک سے آنے والوں کو ملک میں براہ راست داخلے کی اجازت دئیے جانے کے بعد کرونا کے نئے ویرینٹ کا یہ پہلا کیس ہے۔جس کے بعد کرونا سے متعلق پابندیوں میں نرمی کئے جانے کے عمل کو روکنے پر غور کیا جا رہا ہے۔