کرکٹ میچ کا انوکھا واقعہ ،کلین بولڈ ہونے کے باوجود ناٹ آئوٹ قرار

ہوبارٹ (پاک ترک نیوز) آسٹریلیا میں جاری ویمنز میچ میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ۔ بیٹر کلین بولڈ ہونے کے باوجود ناٹ آئوٹ قرار دیدیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں ایک ویمنز میچ کے دوران بیٹر کوکلین بولڈ ہونے پر بھی ناٹ آؤٹ قرار دے دیا گیا کیونکہ بولنگ سائیڈ نے ان کے خلاف اپیل ہی نہیں کی تھی۔ یہ واقعہ کوئنزلینڈ فائر اور تسمانیہ ویمنز ٹائیگرز کے درمیان نیشنل ویمن کرکٹ لیگ میچ کی پہلی اننگز میں پیش آیا۔
میچ کے دوران تسمانیہ کی پیسر بیلنڈا واکاریوا نے کوئنزلینڈ کی بیٹر جورجیا وول کو گیند کی جو آف سٹمپ کو چھوتی ہوئی گئی جس سے بیلز گرگئیں مگر بولنگ سائیڈ نہ ہی امپائرز نے نوٹس لیا، جب بیٹر ڈاٹ بال کے بعد دائیں جانب چلتی ہوئی گئیں تو ری پلیز میں گیند کے سٹمپ کو ہٹ کرنے کی تصدیق ہوئی جس سے کمنٹیٹر بھی حیران رہ گئے، مگر چونکہ بولنگ سائیڈ نے اپیل نہیں کی تھی اس لیے انہیں آؤٹ قرار نہیں دیا گیا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More