لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کل پرویزالہٰی پنجاب کےوزیراعلیٰ ہوں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ لاہورنےعمران خان کےامیدواروں کوجتوایاہے ۔کل پرویزالہٰی پنجاب کےوزیراعلیٰ ہوں گے
ان کا کہنا تھا کہ عقل کےاندھےعمران خان کیخلاف آرٹیکل 6لگانےکی بات کرتےہیں۔موجودہ حکومت کےتابوت میں آخری کیل راناثنااللہ ٹھونکیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ امپورٹڈحکومت کےدن گنےجاچکے ہیں ۔30 اگست سےپہلےعام انتخابات کااعلان ہوجاناچاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کےسواحکومت کےپاس کوئی حل نہیں۔ہم پراتنےکیسزہوگئےکہ شایداب ہمیں ضمانت نہ ملے۔