کورونا کی نئی قسم ،جاپان نے غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی

ٹوکیو(پاک ترک نیوز) کورونا وائرس کی نئی شکل اومی کرون سے بچنے کیلئے جاپان نے بھی غیر ملکی مسافروں پر پابندی عائد کردی ہے ۔ اس سے قبل اسرائیل نے بھی غیر ملکی مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔جاپان نے کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر غیرملکیوں کے ملک کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔جاپان میں کورنا وائرس کی نئی شکل اومی کرون کا کوئی کیس ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔
اس سے قبل جاپان 6 جنوبی افریقائی ممالک کے مسافروں پر 10 دن قرنطینہ کی شرط عائد کرچکا ہے۔ برطانیہ اور امریکا سمیت درجنوں ممالک نے جنوبی افریقا پر سفری پابندی عائد کردی ہے۔
جنوبی افریقا نے سفری پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں کورونا کی نئی قسم کا سراغ لگانے کی سزا دی جارہی ہے حالانکہ کورونا کی اقسام اس سے قبل بھی سامنے آئیں لیکن کسی ملک کے خلاف ایسا سلوک نہیں کیا گیا۔
چند روز قبل ہی جنوبی افریقا میں کورونا کی تبدیل شدہ شکل سامنے آئی ہے جو ماہرین کے مطابق تمام اقسام سے زیادہ متعدی ہے تاہم اس کی ہلاکت خیز اور ویکسین کے خلاف مزاحمت کے بارے میں آئندہ ہفتوں میں پتہ چلے گا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More