گزشتہ سال کورونا وبا کے باوجود دنیا بھرمیں فوجی اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔
اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال بین الاقوامی سطح پر فوجی اخراجات کی مد میں مجموعی طور پر 2 ہزار ڈالر خرچ کیے گئے۔یہ رقم 2019 کے مقابلے میں 2.4 فیصد زیادہ ہے ۔ دنیا بھر میں فوجی اخراجات میں سے 62 فیصد رقم صرف پانچ ممالک امریکا، چین، بھارت، روس اور برطانیہ نے خرچ کی
سب سے زیادہ فوجی اخراجات امریکہ نے کئے جس نے 2020 میں 778 ارب ڈالر دفاعی ہتھیاروں پر خرچ کئے۔ 252 ارب ڈالر کے ساتھ چین دوسرے نمبر پر رہا۔ بھارت نے 73 ارب ڈالر اسلحے کی خریداری کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ روس نے 62 ارب ڈالر خرچ کئے اور چوتھے نمبر پر رہا۔ برطانیہ نے 59 ارب خرچ کئے جبکہ سعودی عرب 57.5 ارب ڈالر کے ساتھ چھٹے نمبر پر آ گیا