کوسوو میں سلطنت عثمانیہ کے دور کی کھڑکیوں اور دروازوں کی نمائش

کوسوو کے شہر پریزن میں انیسویں صدی کے سلطنت عثمانیہ کے دور کے دروازوے اور کھڑکیوں کی ایک نمائش شروع ہو گئی ہے۔
یہ نمائش کوسوو کی خاتون ولدیتہ شکریے نے کی جنہوں نے ان دروازوں اور کھڑکیوں کو کوسوو کے قدیم گھروں سے خرید کر اکٹھا کیا ہے۔
نمائش میں سلطنت عثمانیہ کے دور کے 8 دروازے اور چار کھڑکیاں رکھی گئی ہیں۔ ولیدیتہ کا کہنا ہے کہ نمائش کا مقصد اپنے ثقافتی ورثے کی حفاظت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دروازوں اور کھڑکیوں سمیت دیگر اشیا کو اکٹھا کرنے میں چار سال لگے اور یہ تمام اشیا ثقافتی ورثہ قرار دی گئی عمارتوں سے اکٹھی کی گئی ہیں۔ ان میں سے کئی گھر اور عمارتیں 200 سال پرانی ہیں۔
ولیدیتہ نے بتایا کہ اس مہم کا مقصد سلطنت عثمانیہ کے ورثے کو محفوظ بنانا ہے کیونکہ سلطنت عثمانیہ کا سنہری دور کوسوو کی تاریخ کا اہم ترین دور تھا۔
انہوں نے کہا کہ جن گھروں سے یہ اشیا اکٹھی کی گئی ہیں وہ اپنے دور میں کھاتے پیتے خاندانوں کے زیر استعمال تھیں۔ یہ نمائش کوسوو کی وزارت ثقافت کے تعاون سے منعقد کی گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More