کوششوں کے باعث پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر نکلا،امریکہ

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے دیئے ہوئے اہداف میں کمی کو پورا کیا، ان کوششوں کے باعث پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر نکلا، اینٹی منی لانڈرنگ،کاؤنٹر فنانس ٹیررازم کے خلاف اقدامات جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر آنے پر امریکہ کا رد عمل سامنے آگیا، امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی کوششوں اور پیش رفت کو تسلیم کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کو 2018 میں 27 نکاتی ایکشن پلان دیا گیا جس کا بنیادی مقصد دہشت گردی کی مالی معاونت کو روکنا تھا، جون 2022 میں پاکستان کے 27 ایکشن آئٹمز میں سے27 نکات مکمل کر لیے گئے تھے، آخری ایکشن پلان بھی جون 2022 میں مکمل کرلیا گیا تھا۔
پاکستان نے اپنا 2021 کا ایکشن پلان ایف اے ٹی ایف کی طرف سے مقرر کردہ ٹائم لائنز سے پہلے مکمل کیا،پاکستان نے ایف اے ٹی ایف خدشات کو دورکرنے کے لیے جامع حکمت عملی اورایک تفصیلی روڈ میپ تیارکیا، پاکستان نے ان خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنے اینٹی منی لانڈرنگ اور سی ایف ٹی کے نظام کو مضبوط کیا۔
پاکستان میں منی لانڈرنگ کے 800 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، ان کیسز کی گزشتہ 13 مہینوں کے دوران تحقیقات مکمل کی گئی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More