کویت کا سیاسی بحرا ن اسمبلی کو لے ڈوبا،پارلیمنٹ تحلیل

کویت سٹی ](پاک ترک نیوز)
کویت میں پارلیمانی بحران کے شدت اختیار کر جانے اور بجٹ اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی کے گالم گلوچ اور ہاتھاپائی کے بعدکویتی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے کویتی پارلیمنٹ تحلیل کرنے اور اور آئندہ چند ماہ میں نئے انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔
کویتی میڈیا کے مطابق کویتی ولی عہد نے امیر کویت کی نیابت کرتے ہوئے بدھ کی شب قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ حکومت ملکی استحکام ، عوام کی خوشحالی اور اتحاد و سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔موجودہ پارلیمنٹ اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ہمارے شہری مقننہ اور انتظامیہ دونوں اداروں کے کام سے مطمئن نہیں ہیں۔ انتظامیہ اور مقننہ کے درمیان تعلقات میں بگاڑ سے دونوں ریاستی ادارے عضو معطل بن کر رہ گئے ہیں ۔ ایسی سرگرمیاں ہورہی ہیں جو قومی اتحاد کے لیے خطرہ اورعوامی مفادات کے منافی ہیں۔
کویتی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے کہا کہ حکومت چند ماہ بعد منعقد ہونے والے انتخابات میں مداخلت کرے گی اور نہ پارلیمنٹ کے آئندہ سپیکر کے انتخاب میں کوئی دخل دے گی۔تاہم عوام سے اپیل کرتا ہوںوہ امیر کویت کا ساتھ دیں۔قومی ذمہ داریوں کا تقاضا ہے کہ عوام پارلیمنٹ کے لیے ایسے نمائندوں کا انتخاب کریں جو صحیح معنوں میں ان کے ترجمان ہوں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More