کیف (پاک ترک نیوز)کیف کے میئر ویٹالی کلیچکو نے کہاہے کہ یوکرین کے دارالحکومت کے حکام نے ممکنہ روسی حملے کی صورت میں انخلاء کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
کیف انتظامیہ کی پریس سروس نے کلچکو کے حوالے سے بتایا ہےکہ شہر کی انتظامیہ پہلے ہی فوجی نوعیت کی ہنگامی صورتحال کو روکنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ہماری کوششیں ممکنہ فوجی حملے کو برداشت کرنے پر مرکوز ہیں۔ ہم ایک واضح منصوبے کے مطابق کام کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دارالحکومت کے لیے انخلاء کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ جس میں انخلاء کے مراکز کے مقام اور گاڑیوں کی مطلوبہ تعداد اور انخلاء کے لیے محفوظ علاقوں کا تعین کیا گیا ہے۔