کینیا پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل کی مکمل تحقیقات کرائے،امریکہ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ کا کہنا ہے کہ کینیا کی حکومت سینئر پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل کی مکمل تحقیقات کرائے۔پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کینیا کی حکومت سینئر پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل کی مکمل تحقیقات کرائے۔ ارشد شریف کے خاندان والوں اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے ارشد شریف کے امریکی ویزے میں توسیع نہ ہونے کے سوال پر کہا کہ ویزے جاری ہونے اور اس کی توسیع کا ہرکیس انفرادی سطح پر دیکھا جاتا ہے۔اس بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی نا اہلی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ پاکستان کی اندرونی سیاست یا کسی ایسے تنازع پر جو پاکستان کے سیاسی نظام اور عدالت کے درمیان ہو بات نہیں کرنا چاہتے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More