کینیڈا نے نارڈ اسٹریم کی ٹربائینز پر دوبارہ پابندی لگا دی

ٹورنٹو (پاک ترک نیوز)

کینیڈا نے نارڈ اسٹریم قدرتی گیس پائپ لائن کے لیے ٹربائنز دوبارہ پابندیاں لگا دیں۔ 

کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے بدھ کے روزصحافیوں کو بتا کہ کینیڈا کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائن کی مانٹریال میں مرمت کی جانے والی ٹربائنوں کو دی گئی پابندیوں کی چھوٹ کو منسوخ کر دے جو جرمنی کو واپس کرنے کی اجازت دینے کے لیے دی گئی تھی۔

قبل ازیںمیڈیا نے ایک سینئر سرکاری اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا تھا کہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نورڈ اسٹریم پائپ لائن کے پرزوں کے خلاف پابندیاں واپس لانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More