کیپ ٹائون (پاک ترک نیوز) جنوبی افریقہ نے بھارت کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز دو ایک سے اپنے نام کرلی۔جنوبی افریقہ نے 212رنز کا ٹارگٹ تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔
جنوبی کی جانب سے پیٹرسن نے 82رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈائوسن نے 42رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے۔بھارت کی جانب سے بمرا،محمد شامی اور ٹھاکر نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 223جبکہ دوسری اننگز میں 198رنز بنائے تھے جبکہ جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں 210رنز بنائے تھے ۔
جنوبی افریقہ نے تین میچوں کی سیریز دو کے مقابلے میں ایک سے جیت لی۔