گال ٹیسٹ ،پہلے دن کے اختتام پر پاکستا ن نے2وکٹوں پر 24رنز بنا لئے

کولمبو(پاک ترک نیوز) سری لنکا کے شہر گال میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں دن کے اختتام پر سری لنکا کے 222رنز کے جواب میں پاکستان نے 2وکٹوں کے نقصان پر 24رنز بنا لئے ۔ کپتان بابراعظم ایک جبکہ اظہر علی 3رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔
امام الحق 2جبکہ عبداللہ شفیق 13رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ سری لنکا کی جانب سے رجیتا اور جے سوریا نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔
اس سے قبل سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 222رنز بنائے تھے۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اچھا ثابت نہ ہوا ۔ 11رنز کے سکور پر کپتان ڈیموتھ کرونتے ایک رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے ۔
میزبان سری لنکا کی جانب سے دنیش چندیمیل نے 76رنز کی دلکش اننگز کھیلی ۔ فرنینڈو نے 35جبکہ کوشل مینڈس نے 21رنز بنائے ۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3،حسن علی اور یاسر شاہ نے جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
میچ کے آغاز سے قبل سری لنکن کپتان ڈیمتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے کوشش ہو گی پہلی اننگز میں بڑا اسکور بنائیں اور پاکستانی ٹیم کو پریشر میں لائیں۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ پاکستان کے لیے آل راؤنڈر سلمان علی آغا ڈیبیو کررہے ہیں جبکہ محمد نواز اور یاسر شاہ کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More