گال ٹیسٹ :سری لنکا کو جیت کیلئے 3وکٹیں درکار

کولمبو (پاک ترک نیوز) سری لنکا کے شہر گال میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں سر ی لنکا کو جیت کیلئے 3وکٹیں درکار ہیں ۔ 508رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 7وکٹوں کے نقصان پر 205رنز بنا چکی ہے اور اسے جیتینے کیلئے مزید 303رنز درکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گال کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کی 508 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 205رنز بنالیے ہیں، یاسر شاہ 4جبکہ حسن علی بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں ۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 81 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔
دن کے آغاز پر پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 89 رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو اوپنر امام الحق 46 اور بابر اعظم 26 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے تاہم امام الحق جلد ہی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، 97 کے مجموعی اسکور پر اوپنر 49 رنز بنا کر رمیش مینڈس کا شکار بن گئے۔
دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان 37، فواد عالم 1 اور آغا سلمان 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے
سری لنکا کی جانب سے پربت جے سوریا نے 3 جبکہ رمیش مینڈس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
سری لنکا نے پہلی اننگز میں 378 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں پاکستان اپنی پہلی اننگز میں 231 رنز بنا سکا تھا جبکہ سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز 360 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرتے ہوئے پاکستان کو 508 رنز کا ہدف دیا تھا۔
یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More