گاڑیوں کی فروخت ،ٹویوٹا کی اجارہ داری دوسرے برس بھی قائم

ٹوکیو( پاک ترک نیوز) جاپان کی آٹوموٹیو مینوفیکچرر ٹویوٹا مسلسل دوسرے برس بھی گاڑیوں کی فروخت کے حوالے سے نمبر وَن رہی ہے۔ٹویوٹا کمپنی کے مطابق 2021میں 95لاکھ سے زائد گاڑیاں فروخت کی گئیں ان کی ذیلی کمپنیاں دائی ہاتسو ا ور ہینو کی فروخت بھی شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹویوٹا نے مسلسل برس بھی گاڑیوں کی فروخت کے لحاظ سے پہلے نمبر کی گاڑی ساز کمپنی رہی۔کمپنی کے مطابق اس کے عالمی گروپ نے جنوری سے نومبر تک 95 لاکھ سے زائد گاڑیاں فروخت کیں، ان میں ٹویوٹا کی ذیلی کمپنیوں دائی ہاتسُو اور ہینو کی گاڑیوں کی فروخت بھی شامل ہے۔
دوسر جانب ٹویوٹا کی قریبی حریف کمپنی، جرمنی کی فاکس ویگن کا کہنا ہے کہ اس کے گروپ نے پورے سال جو گاڑیاں فروخت کی ہیں، ان کی تعداد تقریباً 89 لاکھ ہے۔
یاد رہے کہ کرونا وائرس کی وبا کے باعث پیدا ہونے والی پرزوں کی قلت کے سبب ٹویوٹا کمپنی کو موسم گرما سے خزاں تک اپنی پیداوار میں کمی کرنی پڑی تھی۔تاہم پرزوں کی فراہمی میں خلل کے اثرات سے دیگر گاڑی ساز اداروں کے مقابلے میں ٹویوٹا بہتر انداز سے نمٹنے میں کامیاب رہی تھی، ٹوٹویا کمپنی کی گاڑیوں کی چین اور امریکا میں فروخت میں بھی اضافہ ہوا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More