گردشی قرضہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) موجودہ دور حکومت میں گردشی قرضہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔پاور سیکٹر کا قرضہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 2 ہزار 476 ارب روپے پر پہنچ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کے 40 ماہ میں گردشی قرضہ ایک ہزار 328 ارب روپے بڑھا جبکہ جولائی تا دسمبر قرضے میں ماہانہ اوسط 32 ارب 50 کروڑ روپے اضافہ ہوا۔جولائی تا دسمبر2021 کے دوران گردشی قرضے میں 196 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
اگست 2018 تک گردشی قرضے کا حجم ایک ہزار 148 ارب روپے تھا، دسمبر2021 تک پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2 ہزار476 ارب روپے ہوگیا تھا، جون 2021 تک قرضے کا حجم 2 ہزار 280 ارب روپے تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More