ماسکو (پاک ترک نیوز) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ روسا ٹوم مستقبل کی ضروریات کے مطابق روسی فوج کو جوہری میزائل ٹیکنالوجی احسن طریقے سے فراہم کر رہا ہے۔
روسی صدر صدر پیوٹن نے روسا ٹوم ( Rosatom )جوہری انرجی ادارے کی پندرہویں سالگرہ کے موقع پر ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ماضی میں ادارے نے اس وقت ملک کی جوہری طاقت مضبوط کی جب پوری دنیا جوہری طاقت کی دوڑ میں لگی ہوئی تھی۔
ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ان کے جوہری ہتھیاروں کا دنیا میں کوئی مد مقابل نہیں۔