واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ کے صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ہم تائیوان کی حوصلہ افزائی نہیں کررہے آزادی کا فیصلہ تائیوان کا اپنا ہے۔چین کے حملے کی صورت میں امریکا تائیوان کا دفاع کرے گا۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایک چین کی پالیسی ہے لیکن تائیوان نے اپنی آزادی سے متعلق خود فیصلہ کیا ہے۔ ہم تائیوان کی حوصلہ افزائی نہیں کررہے آزادی کا فیصلہ تائیوان کا اپنا ہے۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو امریکی افواج تائیوان کا دفاع کریں گی۔ تائیوان کے بارے میں امریکا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
رواں برس کے دوران یہ تیسرا موقع ہے جب امریکی صدر نے چین کے خلاف تائیوان کے حق میں بیان دیا ہے۔ چین تائیوان کو اپنا حصہ سمجھتا ہے اور اس معاملے میں امریکی مداخلت کے نتیجے میں نتائج سے خبردار کرچکا ہے۔
سابقہ پوسٹ