یورپی یونین نے روس پر مزید پابندیاں عائد کردیں

برسلز(پاک ترک نیوز)
فرانس جس کے پاس یورپی یونین کی صدارت ہے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بلاک نے روس کے خلاف پابندیوں کے نئے پیکج کی منظوری دی ہے۔ اس حوالے سے اعلان فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے کیا گیا ہے۔
یورپی یونین کی جانب سے یوکرین پر روسی حملے کے بعد ماسکوپر پابندیوں کا یہ چوتھا پیکج ہے۔میکرون کا کہنا ہےکہ یورپی یونین نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کو روس کے موسٹ فیوریٹ نیشن کی شق کے اطلاق کو معطل کرنے سے متعلق ایک اعلامیہ کی بھی منظوری دی ہے۔
تازہ پابندیوں میں روس کے کن شعبہ جات کو ٹارگٹ کیا گیا ہے اس حوالے یورپی گزٹ میں اس فیصلے کی اشاعت کے بعد ہی علم ہو سکے گا۔
یورپی کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یورپی یونین آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سمیت ملٹی لیٹرل مالیاتی اداروں میں روس کی رکنیت کے حقوق کو معطل کرنے کیلئے کام کر رہا ہے۔اسکے علاوہ روس کے پسندیدہ ملک کے سٹیٹس کے خاتمے کے بعد اسکے یورپی منڈیوں میں حاصل وہ تمام فوائد ختم ہوجائیں تے جو ورلڈ ٹریڈ آرگنازیشن کے رکن کے طور پر اسے حاصل ہے۔
روسی کمپنیوں کو بھی حاصل مراعات ختم ہو جائیں گی اور روس ملٹی لیٹرل اداروں سے فنانسنگ ، قرض یا کوئی اور فوائد حاصل نہیں کرسکے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More