تریپولی(پاک ترک نیوز) یورپ جانے کی کوشش کرنیوالے تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ پیش آگیا ۔ حادثے کے نتیجے میں 27تارکین وطن کی لاشیں لیبیا کے ساحل سے مل گئیں۔
تفصیلات کے مطابق مقامی ریڈ کریسنٹ نے بتایا کہ یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 27 تارکین وطن کی لاشیں مغربی لیبیا کے ساحل پر پہنچی ہیں جبکہ 3 افراد کو بچا لیا گیا۔لاشوں میں 2 خاتون اور ایک بچے کی بھی لاش شامل ہے۔ تنظیم نے بتایا کہ لاشیں شہر الخمس, تریپولی سے 90 کلومیٹر فاصلے پر 2 مختلف مقامات سے ملیں ہیں۔
حکام کے مطابق لاشوں کے معائنوں سے پتہ چلتا ہے کہ تارکین وطن کی کشتی کچھ دنوں قبل غرقاب ہوئی تھی۔اقوام متحدہ کی امگریشن ایجنسی کے مطابق افریقہ، ایشیا اور یورپ کے درمیانی سمندری راستے (Mediterranean) میں اس سال کُل 1500 تارکین وطن مختلف حادثوں کے نتیجے میں ہلاک ہوچکے ہیں۔
اگلی پوسٹ