یور پی یونین کے 15ممالک کا40 ہزار افغانیوں کو پناہ دینے کا فیصلہ

کابل (پاک ترک نیوز) یورپی یونین کے 15 ممالک کے گروپ کی جانب سے ان افغانیوں کو پناہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے جو طالبان کے خلاف کام کر رہے تھے اور اب ان کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے یا ان کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔
جرمنی سب سے زیادہ 25ہزار افغان شہریوں کو پناہ دے گا ،نیدرلینڈ 3 ہزار ، سپین اور فرانس نے 25، 25 سو افغانیوں کی آبادکاری پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
یورپی یونین کی کمشنر یلوا جانسن نے کہا کہ زیادہ افغانوں کو کنٹرول شدہ طریقے سے ہجرت کرنے کی اجازت دینے سے ’غیر قانونی آمد‘ کو روکنے میں مدد ملے گی۔
رپورٹ کے مطابق 85 ہزار افغان باشندے افغانستان چھوڑ کر یورپی یونین کے قریب ممالک میں پہنچ چکے ہیں اور اب طالبان کے کابل پر کنٹرول اور شدید خشک سالی کے بعد مزید مہاجرین کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی فوجی انخلا اور طالبان کی حکومت کے بعد اگست میں یورپی یونین کے 24 ممالک پہلے ہی انخلا کرنے والے 28 ہزار افراد کو پناہ دے چکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More