یوکرینی گندم کی عالمی منڈی میں ترسیل کے معاہدے میں توسیع کا امکان ہے ،اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ یوکرینی گندم کی عالمی منڈیوں میں ترسیل کے معاہدے میں توسیع کا امکان ہے ۔جہاز رانی کے معاہدے میں توسیع میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔
رجب طیب ادوان نے آذربائیجان کے دورے سے واپسی پر میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ وہ پرامید ہیں کہ اقوام متحدہ اور ترکی کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے میں توسیع کی جاسکتی ہے جس میں لاکھوں ٹن یوکرائنی اناج کی عالمی منڈیوں میں ترسیل کی اجازت دی گئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ مذاکرات جلد ہوں گے ۔ا ن کا کہنا تھا کہ صدر ولادیمیر پوٹن ماضی کے مقابلے میں یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے "بہت نرم اور مذاکرات کے لیے زیادہ کھلے” دکھائی دیتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More