یوکرین تنازعہ ،فرانسیسی صدر ماسکو کے بعد یوکرین روانہ

کیف (پاک ترک نیوز)یوکرین کے ارد گرد کشیدگی کو کم کرنے کے لئے جاری اعلیٰ سطحی سفارتی کوششوں میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون ماسکو میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کےساتھ کئی گھنٹوں کی بات چیت کے بعد یوکرین کے دارالحکومت کیف روانہ ہوگئے ہیں۔
میکرون ممکنہ روسی حملے کے خدشے کے پیش نظریوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی سے ملاقات کرنے والے ہیں ۔ ماسکو نے یوکرین کی سرحدوں کے قریب 100,000 سے زیادہ فوجیوں کو جمع کر رکھا ہے، لیکن اس کا اصرار ہے کہ اس کا یوکرین پر حملہ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ کریملن نے مغرب سے اس بات کی ضمانتوں کا مطالبہ کیا ہے کہ نیٹو یوکرین اور دیگر سابق سوویت ممالک کو بطور رکن قبول نہیں کرے گا۔ وہاں ہتھیاروں کی تعیناتی روکے گا اور مشرقی یورپ سے اپنی افواج کو واپس بلائے گا ۔
حالیہ ہفتوں میں مغربی رہنما کشیدگی کو کم کرنے اور حملے کو روکنے کی امید میں اعلیٰ سطحی سفارت کاری میں مصروف ہیں۔
میکرون نے پیر کے روز روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ پانچ گھنٹے سے زیادہ کی بات چیت کی۔ طویل ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے مزید بات چیت کی ضرورت پر زور دیا جبکہ اپنے نقطہ نظر پر بھی کھڑے رہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More