یوکرین تنازعہ پر امریکہ، چین وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو

بیجنگ (پاک ترک نیوز)چین نے امریکہ سے کہا ہے کہ یوکرین کے معاملے میں ملوث تمام فریقوں کو پرسکون رہنا چاہیے اور بڑھتی ہوئی کشیدگی سے بچنا چاہیے۔ جبکہ امریکہ نے کشیدگی میں کمی پر زور دیا اور متوقع روسی جارحیت سے جنم لینے والے سلامتی اور اقتصادی خطرات سے خبردار کیا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے جمعرات کے روز جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بدھ کی رات دیر گئے ٹیلی فون پر یوکرین کے بارے میں بات چیت کی ہے۔اس گفتگو میں وانگ نے بلنکن کو بتایاہے کہ ہم تمام فریقین سے پرسکون رہنے اور تناؤ کو ہوا دینے اور بحران کو بڑھانے والے کاموں سے گریز کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں چینی ہم منصب سے گفتگو کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ سیکرٹری بلنکن نےوانگ کو بتایا ہے کہ کشیدگی میں کمی اور سفارت کاری آگے بڑھاناہی ذمہ دار نہ راستہ ہے۔ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ عالمی سلامتی اور یوکرین کے خلاف مزید روسی جارحیت سے پیدا ہونے والے ممکنہ معاشی خطرا ت بھی گفتگو میں شامل تھے۔
وانگ نے مشرقی یورپ میں نیٹو کی توسیع پر روس کے اعتراضات کا حوالہ دیتے ہوئے بلنکن کو بتایا کہ ایک ملک کی سلامتی دوسرے کی سلامتی کی قیمت پر نہیں ہو سکتی اور علاقائی سلامتی کی ضمانت فوجی بلاکس کو مضبوط کرنے یا توسیع دینے سے بھی نہیں دی جا سکتی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More