یوکرین جنگ میں ’ایٹم بم‘ استعمال کرنا چاہتا ہے، روسی وزیردفاع

ماسکو (پاک ترک نیوز) روسی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ میں ایٹم بم استعمال کرنا چاہتا ہے ۔ یوکرین نے روسی وزیر دفاع کے الزام کی سختی سے تردید کی ہے ۔
وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل نے بھی روسی وزیر دفاع کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے کہ یوکرین اپنی سرزمین پر جوہری بم استعمال کرنے کی تیاری نہیں کر رہا ہے۔
روسی وزیر دفاع نے برطانیہ، امریکہ ،فرانس اور ترکیہ کے وزرائے دفاع سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں کہا کہ صورتحال تیزی سے ’بے قابو کشیدگی‘ کی طرف بڑھ رہی ہے۔
جس پر برطانوی وزیر دفاع نے روس کو کشیدگی بڑھانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
دوسری جانب یوکرینی صدر نے روس کے پر الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی جوہری ہتھیار استعمال کر سکتا ہے تو وہ روس خود ہے، اور وہ ایسا برطانیہ کیلئے کر سکتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More