یوکرین میں روسی فوج نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداریاں کھول دیں

ماسکو (پاک ترک نیوز)روس کی وزارت دفاع نے یوکرین کے شہروں ماریوپول اور وولونوواخاسے انسانی ہمدردی کی راہداریوں سے باہر جانے والے شہریوں کو انخلا کی اجازت دیتے ہوئے روسی افواج کوسیز فائر کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔
روسی محکمہ دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ احکامات 5 مارچ کی صبح جاری کئے گئے ہیں۔چنانچہ ر وسی افواج نے زیر محاصرہ شہروں ماریوپول اور وولونواخا سے شہریوں کے باہر نکلنے کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداریاں کھول دی ہیں۔
بیان کے مطابق وزارت نے واضح کیا کہ انسانی ہمدردی کی راہداریوں اور خارجی راستوں کے مقام کا تعین یوکرائنی حکام کے ساتھ معاہدے میں کیا گیا تھا۔تاہم بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ راستے کب تک کھلے رہیں گے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More