یوکرین نے خرسن سے شہریوں کا انخلا شروع کر دیا

کیف (پاک ترک نیوز)
یوکرین کی عارضی طور پر مقبوضہ علاقوں کے دوبارہ انضمام کی وزارت نے کیف کے زیر کنٹرول شہر خرسن سے مکینوں کا انخلا شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت نے اس بات کاا علان گذشتہ روز اپنے فیس بک پیج پر کیا ہے ۔جس میں بتایا گیا ہے کہ خرسن سے پہلے سو خاندانوں کو لیکرخصوصی ٹرین کھیلنسکی روانہ کی گئی ہے۔وزارت کے مطابق لوگوں کو بسوں کے ذریعے اوڈیسا، نیکولائیف اور کریوئی روگ تک بھی پہنچایا جا سکتا ہے۔اس سے قبل جمعہ کو یہ اطلاع ملی تھی کہ یوکرین کے حکام خرسن کے ہسپتالوں سے مریضوں کو نیکولائیف اور اوڈیسا لے جا رہے ہیں۔
یاد رہےکہ روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے 9 نومبر کوخرسن ریجن میں دریائے ڈنیپر کے دائیں کنارے سے اپنی بائیں کنارے پر فوج کو واپس بلانے کا حکم دیاتھا، یہ اقدام یوکرین میں روس کے انٹیگریٹڈ گروپ آف فورسز کے کمانڈر سرگئی سرووکِن نے تجویز کیاتھا۔ ان کے الفاظ میں، فوج کو واپس منتقل کرنے کا فیصلہ ان کے الگ تھلگ ہونے کے خطرے کی وجہ سے تھا۔ کیونکہ کاخووکا ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹ سے نیچے کی طرف کے علاقوں میں سیلاب آنے کا خدشہ ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More