یوکرین نے 918آبادیاں روسی فوج سے آزاد کروا لیں

کیف(پاک تر ک نیوز)
یوکرین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 918آبادی والے علاقوں کو روسی افواج سے آزاد کرالیا گیاہے۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایک ویڈیو خطاب میں کہا کہ ہم آزاد کردہ علاقوں میں شہری سہولتیں بحال کررہے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ عوام کیلئے یوٹیلٹی سروسز اور میونسپل دفاتر جلد ہی ان علاقوں میں کام کرنا شروع کردیں گے کیوں بارودی سرنگوں کے خلاف آپریشن پہلے ہی جاری ہے۔
روسی افواج کے خلاف میدان جنگ میں مسلح افواج کی کامابیابی کی تعریف کرتے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ اقتصادی پابندیاں روسی حملوں کو روکنے کیلئے کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔
زیلنسکی نے کہا کہ روس کے خلاف پابندیاں بہت اہم ہیں، جس سے وہ معاشی طور پر تکلیف کا شکار ہو۔
اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق فروری کے آخر میں جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک یوکرین میں کم از کم 1,982 شہری ہلاک اور 2,651 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ حقیقی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔

اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی نے کہا کہ 4.6 ملین سے زیادہ یوکرائنی دوسرے ممالک میں بھاگ گئے ہیں، جن میں سے 7 ملین سے زیادہ بے گھر ہوئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More