یوکرین پر حملہ ،اقوام متحدہ نے روس کی انسانی حقوق کی رکنیت ختم کردی

 

جنیوا (پاک ترک نیوز) یوکرین پر حملہ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ن ے روس کی انسانی حقوق کی رکنیت ختم کردی ۔یوکرین میں روس پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزام میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے روس کی انسانی حقوق کونسل کی رکنیت ختم کردی۔
قرارداد کے حق میں 93 اور مخالفت میں 24 ووٹ دیے گئے جبکہ 58 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ووٹنگ میں چین اور ایران نے امریکی تجویز کی مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ بھارت اور پاکستان ووٹنگ میں حصہ نہ لینے والے ممالک میں شامل تھا۔
واضح رہے کہ امریکا نے یوکرین حملے کو جواز روس کے خلاف قرارداد پیش کی تھی۔دوسری جانب اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کی رکنیت ختم ہونے پر روس نے اظہارافسوس کیا۔
روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے فیصلے پر افسوس ہے، روس ہر ممکن قانونی ذرائع سے مفادات کا دفاع کرےگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More