یوکرین پر روسی حملہ چین کو تائیوان پر قبضہ کی ہمت دے گا،ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرین پر روسی حملہ چین کو تائیوان پر قببضہ کی ہمت دے گا۔
امریکی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جب وہ صدر تھے تو چینی روسی صدور میں سے کوئی حملہ کرنے کی ہمت نہیں کر سکا، ٹرمپ نے صدر بائیڈن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے روسی صدر کو کم تر سمجھا، صدر ٹرمپ نے جو بائیڈن کو بین الاقوامی تعلقات میں کمزوری کا ذمہ دار بھی ٹھہرایا۔
واضح رہے یوکرین اور روس کے درمیان تنازع شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ متنازع علاقوں کو تسلیم کر کے روس نے عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More