یوکرین کا اپنے شہریوں کو بڑھتے خدشات کے پیش نظر گھبرانے سے گریز کا مشورہ

کیف (پاک ترک نیوز) یوکرین نے ان خدشات کو رد کردیا ہے کہ روس یوکرین پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہاہے ۔یوکرین نے اپنے شہریوں کو پرسکون رہنے کا مشورہ دیا ہے ۔
ہفتے کے روز یوکرین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا، "اس وقت، یہ انتہائی اہم ہے کہ پرسکون رہنا، ملک کے اندر مضبوط ہونا، عدم استحکام پیدا کرنے والی کارروائیوں اور خوف و ہراس پھیلانے والوں سے بچنا”۔
یہ اپیل اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکہ اورکئی یورپی ممالک نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر یوکرین سے نکل جانے کی ہدایت کی ہے ۔ امریکہ کا دعوی ہے کہ روس 16فروری کو یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More