یوکرین کیخلاف جنگ روسی توقعات کے برعکس ثابت ہوئی،امریکہ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ یوکرین کیخلاف جنگ روسی توقعات کے برعکس ثابت ہوئی۔انہوں نے روس کو خبردار کیا کہ وہ یوکرین میں کیمیائی یا ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار استعمال کرنے سے باز رہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین کیخلاف جنگ روسی توقعات کے برعکس ثابت ہوئی۔
صدر بائیڈن نے کہا کہ روس کی جانب سے کیمیائی یا ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے نتائج ہوں گے۔ ایسے کسی بھی اقدام کا جواب دیا جائے گا لیکن وہ کیا ہوگا اس کی تفصیل بتانا قبل از وقت ہوگا۔ روس انتہا کی کارروائی کرے گا اس کی جوابی کارروائی بھی اسی شدت کی ہوگی۔
انہوں نے روس کو خبردار کیا کہ وہ یوکرین جنگ میں کیمیائی یا ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار استعمال نہ کرے۔اگر روس نے ایسا کیا تو اس سے جنگ کا نقشہ تبدیل ہوجائے گا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More