یوکرین کی بحیرہ ازوف تک رسائی ختم

کیف(پاک ترک نیوز)
یوکرین کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روسی افواج کی ماریوپول مہم کےد وران یوکرین کی بحریہ ازوف تک رسائی ختم ہوگئی ہے۔ بیان کے مطابق روسی افواج کو جزوی طور پر ڈونیسک آپریشنل ڈسٹرکٹ میں کامیاب ہوگئی ہیں۔اسکے ساتھ ہی روس کو اس جنگ کے تزویراتی اہداف میں سے ایک حاصل ہو گیا ہے ۔
یوکرین کی جانب سے بڑا نقصان اٹھانےکے بعد یوکرینی صدر زیلنسکی نے ایک بار پھر جامع مذاکرات کیلئے روس کو دعوت دی ہے۔بڑھتی ہوئی ہلاکتوں ، بین الاقوامی پابندیوں اور یوکرین کیجانب سے غیر متوقع طور پر سخت مزاحمت کے باوجود روس کی جانب سے لڑائی روکنےکاامکان نہیں نظر آرہا ہے۔
روس ممکنہ طور پر قابل ذکر کامیابی حاصل کرنے کے بعد ہی مذاکرات میں سنجیدگی سے حصہ لے گا تاکہ اسے بات چیت کے دوران اپنے مطالبات منوانے میں آسانی ہو۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More