یوکرین کی یقین دہانی کے بعد روس کی اناج کی برآمد کے معاہدے میں واپسی ، روسی صدر کا اعلان

ماسکو(پاک ترک نیوز)
ترکیہ کی کامیاب سفارتکاری کے نتیجے میں یوکرین کے دوبارہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کھولی گئی اناج راہداری کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی کے بعد روس نے یوکرینی اناج کی برآمد کے معاہدے میں اپنی واپسی کا اعلان کر دیا ہے
روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے یہ اعلان بدھ کی رات روسی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کیف نےان ضمانتوں کو توڑا تو ماسکو اناج کے معاہدوں سے دستبرداری کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
پیوٹن نے کہاکہ انیوں نےروسی وزارت دفاع کو اسمعاہدے میں اپنی مکمل شرکت کو دوبارہ شروع کرنے کی ہدایات دے دی ہیں۔ تاہم یوکرین کی جانب سے ان ضمانتوں کی خلاف ورزی کی جاتی ہےتوروس اس معاہدے سے دستبردار ہونے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ روس نے ترکیہ کی جانب سے اعلیٰ سطحی رابطوں میں کیف سے مطالبہ کیا تھا کہ "وعدہ اور ضمانت دی جائے کہ مستقبل میں انسانی ہمدردی کی راہداری کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔”
روسی رہنما نے کہا کہ اب”وزارت دفاع کو ترکی کی طرف سے اطلاع ملی ہے کہ یوکرین نے ایسے وعدے کیے ہیں – یہ انسانی راہداریوں کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔جس کے بعد رو س نے اناج کے معاہدے میں دوبارہ داخل ہونے کے فیصلے کے بارے میں ترکی کو آگاہ کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More