آذربائیجان سے تعلقات پاکستان کی ترجیح ہے ، بلال حئی 

 

باکو (سید رضا /پاک ترک نیوز)آذربائیجان میں پاکستان کے سفیر بلال حئی نے سیمینار "پاکستان ٹوڈے” کے دوران کہاکہ آذربائیجان کے ساتھ تعلقات ہماری ترجیح ہیں ، جس کا ایک ثبوت پاکستان کا آرمینیا کو بطور ریاست تسلیم نہ کرنا ہے ، آرمینیا کے ساتھ پاکستان کا براہ راست کوئی تنازعہ نہیں لیکن چونکہ آرمینیا نے آذربائیجان کے بعض علاقوں پر قبضہ کررکھا ہے ،اس کے خاتمے تک پاکستان آذربائیجان کے ساتھ کھڑا ہے ۔ 

پاکستانی سفیر بلال حئی نے کہا کہ ہم بہت سارے ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگر آذربائیجان اور آرمینیا میں مسائل حل ہوجاتے ہیں تو مستقبل میں ہم بھی آرمینیا کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لئے تیار ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More