آذربائیجان میڈیکل یونیورسٹی کی پاکستانی طلبا کیلئے بڑی پیشکش

باکو (سید رضا /پاک ترک نیوز )آذربائیجان میڈیکل یونیورسٹی باکو نے پاکستانی طلبا وطالبات کے لیے تھرڈ پارٹی کی شرط ختم کردی ہے ۔اب پاکستانی طلبا آذربائیجان میڈیکل یونیورسٹی میں براہ راست داخلہ لے سکیں گے ۔ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آذربائیجان میڈیکل یونیورسٹی نے خیر سگالی کے جذبے کے تحت پاکستانی طلبا کے لیے تھرڈ پارٹی کے ذریعے داخلے کی شرط ختم کردی ہے اب داخلے کے خواہش مند پاکستانی طلبا آذربائیجان میڈیکل یونیورسٹی کے پورٹل admission.amu.az پر اپلائی کرسکتے ہیں ۔
باکو میں پاکستانی سفارتخانے کے جاری کیے گئے اعلامیے میں دی گئی تفصیل کے مطابق آذربائیجان میڈیکل یونیورسٹی ، باکو میں ہرسال داخلے ستمبر میں ہوتے ہیں ۔اس کے لیے جنوری سے جولائی تک 6 ماہ تک تیاری کیلئے کلاسز کرائی جاتی ہیں ۔ جس میں انگریزی ، آذربائیجانی اور روسی زبانیں سکھائی جاتی ہیں اور میڈیکل فزکس ، میڈیکل بائیولوجی اور میڈیکل کیمسٹری کی تیاری کرائی جاتی ہے ۔
2021ء ستمبر میں داخلے کا عمل دسمبر 2020ء میں مکمل ہوچکا ہے اور تیاری کی کلاسز کے لیے رجسٹریشن بھی مکمل کرکے جنوری میں کلاسز کا آغاز ہوچکا ہے لیکن آذربائیجان میڈیکل یونیورسٹی ، باکو کی انتظامیہ نے خاص طورپر پاکستانی طلبا کو یہ سہولت دی ہے کہ داخلے کے خواہش مند پاکستانی طلبا کو 6 ماہ کے بجائے 4 ماہ کا خصوصی شارٹ تیاری کورسز کرائے جائیں گے ۔ یہ اپریل سے جولائی تک ہوں گے ، اس خصوصی سہولت کیلئے پاکستانی طلبا یکم اپریل سے پہلے تک یونیورسٹی کے پورٹل admission.amu.az پرا پلائی کرسکتے ہیں ۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More